پاکستانی حاجیوں کی عمارت میں آگ لگ گئی، 750 سے زائد حجاج کرام مقیم

امدادی کارروائیاں شروع، حجاج کرام کو بلڈنگ سے بحفاظت نکالنے کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں، سعودی محکمہ دفاع

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:26

پاکستانی حاجیوں کی عمارت میں آگ لگ گئی، 750 سے زائد حجاج کرام مقیم

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) حرم شریف کے قریب واقع پاکستانی حاجیوں کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ عمارت میں 750 سے زائد پاکستانی حجاج کرام مقیم ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں کعبہ شریف کے قریب واقع ایک عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

سعودی محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے والی عمارت میں پاکستان سے آئے ہوئے حجاج کرام اقامت پذیر ہیں۔ آگ بلڈنگ نمبر 101 میں لگی ہے جس میں کوئٹہ، کراچی اور لاہور سے آئے ہوئے 767 حجاج کرام مقیم ہیں۔ آگ لگنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ حجاج کرام کو بلڈنگ سے بحفاظت نکالنے کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :