پاکستان نے بھارتی وزیراعظم سمیت بھارتی اعلیٰ حکام کے بیانات کاسنجیدگی سے نوٹس لیا،اسحاق ڈار

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم سمیت بھارتی اعلیٰ حکام کے بیانات کاسنجیدگی سے نوٹس لیا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیرکی آزادی کی مقامی تحریک کوطاقت سے دباناچاہتاہے ،بھارت کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزامات لگارہاہے ۔فرانسیسی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرکاحل نہ ہوناہے ،عالمی برادری مسئلہ کشمیرکامنصفانہ اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے ۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری آزادی کی تحریک خالصتاًمقامی تحریک ہے ،بھارت آزادی کی اس مقامی تحریک کوطاقت کے ذریعے دباناچاہتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت نے اقوام متحدہ میں کئے گئے اپنے وعدوں کوتوڑابھارت وعدے کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے سے انکاری ہے اورکشمیرمیں مسلسل ظلم وجبرکررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہرسطح پربھارت سے تعلقات کوکشیدہ ہونے سے بچانے کی کوشش کی ،سارک اورسافٹ معاہدوں پرعملدرآمدنہ ہونے کاذمہ داربھارت ہے ،بھارتی رویے کی وجہ سے پاکستان کی دوستانہ کوششوں کوشدیددھچکالگاہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے اورطاقت کااستعمال کرکے ہزاروں کشمیریوں کوشہیدکررہاہے ۔بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف عالمی برادری کارویہ افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پربھارتی وزیراعظم کے الزامات افسوسناک ہیں ،بھارت خودمقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کرارہاہے ،پاکستان نے بھارتی وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام کے بیانات کاسختی سے نوٹس لیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا،اس جنگ میں ہزاروں پاکستانی شہیدہوئے ،اورمعیشت کو100ارب ڈالرسے زائدکانقصان ہوا،پاکستان نے خطے میں امن واستحکام کے لئے جون 2014ء میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزامات لگارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن اورتمام ہمسائیہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتاہے ،علاقائی روابط کے فروغ کے لئے اقتصادی راہداری منصوبے پرکام جاری ہے ،اس منصوبے کی تکمیل سے خطے کے تمام ممالک کوفائدہ ہوگا