سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے چہلم ژوب میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:15

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے چہلم کے موقع پر ژوب میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال رہی ۔بلوچستان کے ضلع ژوب میں عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر 8 اگست کو سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے وکلاء و دیگر شہدائکے چہلم کے موقع پر شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی ۔شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بلوچستان وکلاء نے سانحہ آٹھ اگست کے شہداء کا چہلم 23ستمبر کو منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ چہلم تک عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق اور 112 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کی میت سول اسپتال لائی گئی تو اس دوران ہسپتال میں زور دار دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے وقت سول اسپتال میں وکلاء اور میڈیا نمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :