لاہور‘ فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ‘3افراد جاں بحق ‘2زخمی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) لاہور کی فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی، حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں واقع فیکٹری میں گیس سلنڈر زودار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت گر گئی اور ملبہ مزدورں پر آگرا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں خضر، وقار اور صفدر جبکہ زخمیوں میں فیصل اور حاجی محمد شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے ہی ملازمین کے لواحقین بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور اپنے پیاروں کی خیریت معلوم کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :