اوچ شریف‘ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی ‘2 افراد جاں بحق‘15سے زائد زخمی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:13

اوچ شریف‘ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی ‘2 افراد جاں بحق‘15سے زائد ..

اوچ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ہیڈ پنچند کے مقام پر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے ، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :