افغان صدر کا بھارتی زبان بولنا ان کی حیثیت کے منافی ہے ‘و زیر دفاع خواجہ آصف

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغان صدر بھارت کی زبان بول رہے ہیں جو کہ ان کی حیثیت کے منافی ہے‘انہیں پاکستان کے خلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو افغان صدر کے بھارت میں پاکستان مخالف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے بھارت جا کر انہی کی زبان بولنا شروع کر دی ہے جو کہ غلط اور ان کی حیثیت و مرتبے کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو پاکستان کے خلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور افغانستان کو بغیر کسی تاخیر کے چاہ بہار بندرگاہ کا استعمال شروع کردینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :