شارجہ:12سالہ گمشدہ بچہ ماں کے گھر سے بازیاب

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:10

شارجہ:12سالہ گمشدہ بچہ ماں کے گھر سے بازیاب

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): شارجہ کے علاقے ابو شغرہ سے گم ہونے والا 12سالہ بچہ اپنی والدہ کے گھر سے بازیاب کرا لیا گیا۔ شارجہ پولیس نے غیر ملکی بچے کو اپنی والدہ کے گھر سے بازیاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق بچہ اپنے والد کو بتائے بغیر اپنی والدہ کو ملنے کے لیے چلاگیا۔ بچے کے والدین میں علحیدگی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے والدہ الگ ہی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

بچے کے والد نے شارجہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ اس کا بچہ دس گھنٹے سے لا پتہ ہے۔ جس کے بعد پولیس اسٹیشن حکام نے بچے کی تلاش شروع کر دی تھی۔پولیس نے بچے کی تلاش کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا ۔ اور بچے کو اس کی ماں کے گھر سے ڈھونڈ نکالا۔ شارجہ پولیس نے رہائشیوں کا خبر دار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں۔