مدینہ منورہ:میونسیپیلٹی حکام 1200کلو گرام خراب گوشت ضبط کرلیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:55

مدینہ منورہ:میونسیپیلٹی حکام 1200کلو گرام خراب گوشت ضبط کرلیا

مدینہ منورہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): مدینہ میونسیپیلٹی حکا م نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف دکانوں سے کھانے پینے کی زائد المعیاد اشیاء ضبط کر لیں۔

(جاری ہے)

مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران 1200کلو گرام خراب گوشت، 2,699پیکٹ کھانے پینے کی اشیاء ضبط کر لیں۔گزشتہ ماہ مدینہ گورنریٹ اور محکمہ صحت کے حکام نے 1,189معائینے کیئے جس میں خراب اور زائد المعیاد اشیاء بیچنے پر متعدد دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ 435دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔