لاہور، شاہ پور کانجراں میں سلنڈر دھماکہ، 3افراد جاں بحق

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:49

لاہور، شاہ پور کانجراں میں سلنڈر دھماکہ، 3افراد جاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر2016 ء) لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں، دھماکہ ایک فیکٹری کے سلنڈر میں ہوا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ملازمین کے لواحقین کی بڑی تعداد فیکٹری کے باہر جمع ہوگئی، جاں بحق ہونیوالوں میں خضر، وقار اور صفدر شامل ہیں