معروف ریسلر ہوگن کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کے امکان روشن نظر آنے لگے

ڈبلیو ڈبلیو ای میں اچھے انداز سے واپسی کیلئے پر امید ہوں ‘ گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:40

معروف ریسلر ہوگن کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کے امکان روشن نظر آنے لگے
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) معروف ریسلر ہوگن کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کے امکان روشن نظر آنے لگے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوگن کو اسکینڈل کے دوران افریقی امریکیوں کیخلاف متعصبانہ رویہ اختیار کرنے اور نفرت انگیز زبان استعمال کرنے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان سے اپنا کنٹریکٹ ختم کردیا تھا ۔ اب ہوگن کے دوبارہ رنگ میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف امریکی جریدے فاربز نے دعویٰ کیا کہ ریسل مانیہ کے 33ویں ایڈیشن میں ہوگن کی واپسی اپنے سابقہ کردار میں ہوسکتی ہے اور ممکن ہے کہ ہوگن ڈبلیو ڈبلیو ای میں بحیثیت جنرل منیجر جلوہ گر ہوں ۔ڈبلیو ڈبلیو ای نے بتدریج اپنے پروگراموں میں ہوگن کے نام کو دہرانا شروع کردیا ‘ اسکینڈل کے بعد ان کا نام قطعی دہرانا بند کردیا گیا تھا۔پہلے ہوگن معروف ٹی وی پروڈیوسر ایرک بسچوف کی ڈیجیٹل ویڈیو میں بھی جلوہ گر ہوئے ہیں جس میں ہوگن کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی ڈبلیو ڈبلیو ای میں اچھے انداز سے واپسی کیلئے پر امید ہیں۔

متعلقہ عنوان :