آئی بی اے ایف کا ورلڈ بیس بال چمپئن شپ 2017ء کوالیفائنگ راؤنڈ 11 فروری سے شروع ہوگا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:36

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء)انٹرنیشنل بیس بال فیڈریشن (آئی بی اے ایف) کے زیر اہتمام ورلڈ بیس بال چمپئن شپ 2017ء کوالیفائنگ راؤنڈ 11 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں دکھائی دے گی اور اسے گروپ ڈی میں برطانیہ، اسرائیل اور برازیل کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

آئی بی اے ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ میں 16 ٹیمیں میگا چمپئن شپ میں رسائی کیلئے قسمت آزمائی کریں گی، کوالیفائر ون ایونٹ 11 سے 14 فروری تک آسٹریلیا میں منعقد ہو گا جس میں میزبان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فلپائن اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی ‘ کوالیفائر ٹو کی میزبانی 17 سے 20 مارچ تک میکسیکو کریگا جس میں میزبان ملک کے علاوہ جمہوریہ چیک، جرمنی اور نکارا گوا کی ٹیمیں حصہ لیں گی، کوالیفائر تھر راؤنڈ 17 سے 20 مارچ تک پاناما میں کھیلا جائے گا جس میں پاناما، سپین، فرانس اور کولمبیا آمنے سامنے ہوں گے ‘ کوالیفائر فور راؤنڈ 22 سے 25 ستمبر تک امریکہ میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان، برازیل، اسرائیل اور برطانیہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ہرکوالیفائر راؤنڈ کی فاتح ٹیم 2017ء میں شیڈول میگا چمپئن شپ میں جگہ بنائیگی۔