دبئی: مراکش میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی طرف سے قربانی کے جانوروں کے گوشت کی تقسیم

ہفتہ 17 ستمبر 2016 10:27

دبئی: مراکش میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی طرف سے قربانی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): مراکش میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے اعلی حکام نے عید الاضحی پر کی جانے والی قربانی کا گوشت غرباء میں تقسیم کیا۔مراکش میں متحدہ عرب امارات کے سفارت کار سہیل مطار الکتیبی نے مراکش کے مختلف علاقوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی ہلال ِ احمر تنظیم کے ارکان نے اس مقصد کے لیے مراکش کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ غرباء اور مساکین میں گوشت تقسیم کرنے میں سفارت خانے کے اہلکاروں کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقع پر گوشت حاصل کرنے والے غرباء اور مساکین نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اس جذبے کی تعریف کی۔