القصیم: خوفناک ٹریفک حادثے میں سات افراد جاں بحق، دو شدید زخمی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 10:08

القصیم: خوفناک ٹریفک حادثے میں سات افراد جاں بحق، دو شدید زخمی

القصیم:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17 ستمبر 2016ء): القصیم کے علاقے الفروہ سنٹر کے پاس پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں سات افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دو پک اپ تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں جس سے دونوں میں موجود سات افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دو افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔سعودی ہلالِ احمر کی متعدد ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو بریدہ کے مرکزی ہسپتال منتقل کیا۔ سعودی عرب میں ہر سال پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد جاں سے ہاتھ دوھو بیٹھتے ہیں۔ زیادہ تر حادثات تیز رفتار ی کے باعث پیش آتے ہیں۔