ریاض: درعیہ کے گورنر کا احمد بن عبداللہ تمباکو نوشی کے خلاف مہم جاری رکھنے کا حکم

ہفتہ 17 ستمبر 2016 09:54

ریاض: درعیہ کے گورنر کا  احمد بن عبداللہ تمباکو نوشی کے خلاف مہم جاری ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17 ستمبر 2016ء): سعودی دار لحکومت ریاض کے مضافاتی علاقے درعیہء کے گورنر شہزادہ احمد بن عبداللہ بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ درعیہ کے علاقے میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی برقرار رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سگریٹ نوشی کے برے اثرات سب کو معلوم ہونے چاہیے ۔انہوں نے طالب علموں پر زور دے کر کہاکہ وہ سیگریٹ نوشی سے دور رہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر تمباکو نوشی کے برے اثرات بارے منعقد کی جانے والی تین روزہ تقریب سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیگرٹ نوشی سے جگر اور پھیپڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ نوجوانوں کو اپنے سمیت دوسرے افراد کو بھی اس کے نقصانات کے بار میں بتانا چاہیئے۔ واضع رہے کہ گورنر شہزادہ احمد بن عبداللہ بن عبدالرحمان نے سگریٹ نوشی کے خالف کچھ ماہ قبل مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا.علاقے میں سیگریٹ بیچنے پر سخت پابندی لگائی گئی ہے.