لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ،چار مبینہ دہشت گرد گرفتار

بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر ، سیفٹی فیوز ،اسلحہ اور اہم نقشے بر آمد

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16ستمبر ۔2016ء) لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ، سیکورٹی اداروں نے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر ، سیفٹی فیوز ،اسلحہ اور اہم نقشے بر آمد کر لیے گئے ، گرفتار دہشت گردی لاہور میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس اور حساس ادروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے مون مارکیٹ کے قریب چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار کیے جانے والے مبینہ دہشت گردوں میں عبداللہ عالم، محمد حفیظ، نثار احمد اور احمد تصور شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلو بادوری مواد، سیفٹی فیوژ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد دہشت گردوں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور وہ لاہور میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے ۔سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے ۔گرفتار دہشت گرد لاہور میں دہشت گردی کی ہی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس وقت سکیورٹی اداروں نے کارروائی کر کے انہیں گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد حساس دفاتر اور اہم ملازمین کو نشانہ بنانے کا پلان بنا چکے تھے اور جلد ہی کارروائی کے لئے تیار تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے تھانے میں مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :