وزیر اعظم اقوام متحدہ میں ذاتی دوستی اور خاندان کے کا روبار کو پس پشت ڈال کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کریں ،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16ستمبر ۔2016ء) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران بھارت سے اپنی ذاتی دوستی اور خاندان کے کا روبار کو پس پشت ڈال کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کریں ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی افواج کے مظالم کا شمار کرنا مشکل ہو چکا ہے ۔

گزشتہ دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بلوچستان ،کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد اقوام متحدہ تقریر کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف پوری دنیا کے سامنے رکھیں ۔میاں محمد نوازشریف کو چاہئے کہ وہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کا امن مشن بھیجنے کیلئے نہ صر قائل کریں بلکہ اقوام متحدہ پر زور دیں کہ امن مشن مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے اگر نہتے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبانے اور ان کو تنہاء چھوڑنے کی غلطی دوہرائی تو عالمی جنگ کے خطرات کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔وزیر اعظم اگر کشمیریوں کا مقدمہ پیش نہ کر سکے تو ظلم کو روکنا نا ممکن ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاک چین راہداری سے نہ صرف امریکہ ،بھارت بلکہ دیگر ممالک بھی خوفزدہ ہونے کی بجائے اس تجارتی معاہدے کا حصہ بنیں تاکہ خطے سے دہشت گردی،غربت،شدت پسندی اور بے روزگاری کو ختم کیا جا سکے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم ڈاھ کر خطے کے امن اور سلامتی کو خطرات میں ڈال رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :