Live Updates

ہم بند گلی میں داخل ہوئے نہ تنہا ، حقیقت میں حکومت تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے ، شاہ محمود قریشی

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:23

چیچہ وطنی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16ستمبر ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کہاجارہاہے کہ پی ٹی آئی بندگلی میں داخل اورتنہاہوگئی ہے،حقیقت میں حکومت تحریک انصاف کی وجہ سے خو ف کاشکارہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جلسے میں لشکرکونہیں دیکھاجاتا،اصول دیکھے جاتے ہیں،حق وباطل کی جنگ میں صرف اللہ پربھروسہ کیاجاتاہے،دشمن سے لڑنے کیلیے موسم کاانتظارنہیں کیاجاتا،اصولوں کی جنگ میں تعدادنہیں نظریہ دیکھاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ3سال میں مہنگائی بڑھی،روزگارکم ہوا،کیاگزشتہ3سال میں عوام کوروزگارملا؟چیچہ وطنی اورہڑپہ کے عوام کاسیاسی بخاردیکھنے آیاہوں،این اے162کے ضمنی الیکشن پرپورے ملک کی نظرہے،مصلحت کاراستہ چھوڑکے جراّت کاراستہ اختیارکیا،جنھوں نے پہلے یہاں کارخ نہیں کیا وہ بھی آج چیچہ وطنی پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آج کل چیچہ وطنی کے سرکٹ ہاوس آبادہوگئے ہیں،حقیقت میں حکومت تحریک انصاف کی وجہ سے خو ف کاشکارہے،کہاجارہاہے کہ پی ٹی آئی بندگلی میں داخل اورتنہاہوگئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات