نواز شریف ٹولہ ملک کو قرضوں میں جکڑ کر غیر ملکی غلامی میں دینے کی پالیسی پر گامزن ہے،عمران خان
اتوار کو رائے ونڈ مارچ کے راؤنڈ کا اہم اعلان کرینگے ،پاناما لیکس کا حساب لیکر دم لینگے نواز حکومت نے بائیس ہزار ارب کے مزید قرضے لیکر ملک کو اٹھائیس ہزار ارب کا مقروض کر دیا ، ایف بی آر ، ایف آئی اے اور نیب کو حکمرانوں نے کرپٹ کر دیا ہے، چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب
جمعہ 16 ستمبر 2016 23:23
ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف پاکستان کے چیئر مین عمران خا ن نے کہا ہے کہ نواز شریف ٹولہ ملک کو قرضوں میں جکڑ کر غیر ملکی غلامی میں دینے کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن ہم نواز شریف سے پاناما لیکس کا حساب لیکر دم لینگے اور پاکستان کے عوام وزیر اعظم نواز شریف سے عوام کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک بھجوانے کا حساب لیکر رہینگے ۔
جمعہ کے روز رائے علی نواز سٹیڈیم چیچہ وطنی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانا ما لیکس میں نواز شریف کے بچوں کا نام آنے کے بعد نواز شریف بڑی ڈھیٹائی سے فیتے پر فیتا کاٹ رہے ہیں لیکن آئس لینڈ ، برطانیہ اور دوسرے ملکوں کے وزراء اعظم نے زندہ قوموں میں ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا تین سال قبل پاکستان چھ ہزار ارب قرضوں کا مقروض تھا لیکن نواز شریف حکومت نے اقتدار میںآ کر بائیس ہزار ارب کے مزید قرضے لیکر پاکستان کو اٹھائیس ہزار ارب کا مقروض کر دیا ہے انہو ں نے کہا اتوار کو رائے ونڈ مارچ کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے اور رائے ونڈ مارچ ہو کر رہے گا اور رائے ونڈ کی طرف عوامی سونامی جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ، ایف آئی اے اور نیب کو حکمرانوں نے کرپٹ کر دیا ہے اور سپیکر نے جانبداری برت کر سپیکر کہلانے کا حق کھو دیا ہے اس لیے اب وہ صرف ایاز صادق ہے جب اداروں نے انصاف نہیں دیا تو انہوں نے عوا م کے ذریعے رائے ونڈ مارچ کر کے عوامی طاقت سے حساب لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا اور دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ عمران خاں جب گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ مغربی بائی پاس چیچہ وطنی پہنچے تو انہیں بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا راستہ میں بازاروں میں لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انکا یہ قافلہ جلسہ گاہ تک دو گھنٹے میں دو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.