مہمندایجنسی کی تحصیل انبارمیں مسجدکے اندر خودکش دھماکہ،28نمازی شہید

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:18

مہمندایجنسی۔16ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16ستمبر ۔2016ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار میں نماز جمعہ دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 28نمازی شہید اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشنا ک ہے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے ،پولیٹیکل انتظامیہ مہمند ایجنسی کے مطابق دھماکہ بٹ مینہ کے ایک مسجد میں ہوا جہاں پر مقامی لوگ نماز جمعہ ادا کررہے تھے،مقامی ذرائع کے مطابق مسجد میں 200 سے زائد نمازی نماز جمعہ ادا کررہے تھے کہ اس دوران خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑادیا، دھماکے کے نتیجے میں 28 نمازی شہید ہوئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جو مسجد میں نماز جمعہ ادا کررہے تھیشہید ہونے والوں میں نوراللہ ولد محمد رازق ، وہاب ولد انزر گل ، مدیر ولد زیارت ، وحید گل ولد بونیر ، شہاب ولد رانا گل ، نعیم ولد رانا گل ، ابراہیم ولد مامور شیخ، نعمان ولد رسول شاہ ، عرفان ولد اول گل ، بصیراللہ ولد رحمت اللہ ، رحمان شاہ ولد وسطی خان ، رحیم گل ولد نصیب گل ، گلاب ، ذاکر اللہ ولد عمر گل ، شاکر ولد اختیار گل ، جمشید ولد غفار ، رضوان ولد غفار اور عرب گل ولد خیال گل وغیرہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں 30 سے زائد نمازی زخمی بھی ہوئیجن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں فوجی ہیلی کاپٹر میں سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتاہے تاہم رات گئے تک آنے والے تفصیلات کے مطابق 28 نمازی خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے جن کی لاشیں قانونی تقاضے پوری کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردئیے گئے ہیں ،دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں جمعہ گل ولدوزیر ، الم خان ولد عمر ، رسول محمد ولد جمعہ گل ، راز محمد ولد عنایت ، صبر گل ولد جمعہ گل ، لقمان ولد اول گل ، سعیداللہ ولدنور گل ، مسیح اللہ ولد سعید گل ، علی بہادر ولد شیر بہادر ، جعفر ولد گل افسر ، فضل ربی ولد بختیار ، نوشیر ولد ایاز گل ، امروز ولد فرید ،خورشید ولد جہانزیب ،عمران ولد محمد شاہ ، ثمین خان ولد اکبر خان ، مکرم خان ولد خان گل ، نثار اللہ ولد نظر گل ، شیرعلی ولد اختیار گل ، بلال ولد شیرزادہ ، لعل میر ولد منزالی خان ، احسان اللہ ولد محمد ، خان بادشاہ ولد محمود ، دور ولد فرید ، عمران ولد عمر گل ، شیراللہ ولد خان باچا ، شاکراللہ ولد خان باچا ، ثواب گل ولد خائستہ خان ، محراب گل ولد خیال گل ، اصل محمد ولد جمعہ گل ، اویس ولد فرید اور رحمت اللہ ولد میا ں ساز شامل ہیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نمازی کے روپ میں مسجد کے اندر داخل ہوا تھا اور نمازیوں کے ساتھ صف میں کھڑا تھا ،جونہی نماز شروع ہوئی تو حملہ آورنے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ،دھماکے کے بعد مقامی لوگوں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باوجوڑ ایجنسی اور مہمند ایجنسی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کیا ،ایجنسی سرجن باجوڑ ایجنسی کے مطابق دھماکے کے 28زخمیوں کو خار ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 10زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :