آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 12 ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 12 ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر،ڈی ایس پی محمد طاہر مقصود کو ڈی ایس پی ، سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ، تقرری کے منتظر،ڈی ایس پی محمد اویس ملک کو ڈی ایس پی ، سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظر،ڈی ایس پی محمد ممتاز کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظر،ڈی ایس پی مسرور احمد رانا کو ڈی ایس پی PHP پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر،ڈی ایس پی نعیم الحسن کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز خانیوال کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر،ڈی ایس پی شاہ عالم کو ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر،ڈی ایس پی عاطف عمران کو ایس ڈی پی او گوجرہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر،ڈی ایس پی احسان الہی کھوکھر کو ایس ڈی پی او سٹی سیالکوٹ کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر،ڈی ایس پی کفایت اﷲ باجوہ کو ڈی ایس پی PTS فاروق آباد کی خالی آسامی پرتعینات کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈی ایس پی لائسنسنگ اینڈ ہیڈ کواٹر CTPگوجرانوالہ غلام عباس، ایس ڈی پی او گارڈن ٹاؤن لاہور اصغر تنویر اور ڈی ایس پی LMC لاہور شبیر احمد کوسنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :