ہمارے پاس کرپٹ مافیا کو شکست دے کر نیا پاکستان بنانے کا سنہری موقع ہے ٗعمران خان

حق اور سچ کا ساتھ دے کر ہی ایک عظیم قوم بن سکتی ہے ٗپاناما پیپرز میں نواز شریف اور ان کے بچوں کا نام آیا ہے ٗجواب مانگا تو اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستانیں سنانے لگ گئے ٗ اتوار کو رائیونڈ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کرونگا ٗ خطاب حکومت تحریک انصاف کی وجہ سے خو ف کاشکارہے ٗشاہ محمود قریشی

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:13

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کرپٹ مافیا کو شکست دے کر نیا پاکستان بنانے کا سنہری موقع ہے ٗحق اور سچ کا ساتھ دے کر ہی ایک عظیم قوم بن سکتی ہے ٗپاناما پیپرز میں نواز شریف اور ان کے بچوں کا نام آیا ہے ٗجواب مانگا تو اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستانیں سنانے لگ گئے ٗ اتوار کو رائیونڈ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کرونگا۔

چیچہ وطنی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انشا اﷲ 19ستمبر کو جیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔عوام کا جوش دیکھ کر یقین ہو گیا کہ لوگ ہمارے امیدوار کو کامیاب کرائیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نواز شریف کے آگے اپنا ایمان بیچا۔

(جاری ہے)

وہ بتائیں کہ انہوں نے اپنا ایمان کس قیمت پر بیچا۔پاناما پیپرز میں نام نواز شریف کا آیا اور ریفرنس میرے خلاف بھیج دیا۔

میں ایاز صادق کو سپیکر کہہ کر سپیکر کے عہدے کی توہین نہیں کرنا چاہتا۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں یہ کہاجاتا ہے کہ سڑکوں پر نہ آؤ لیکن کوئی یہ نہیں بتاتا کہ ہم انصاف کیلئے کہاں جائیں۔نواز شریف کی کرپشن پر ایف بی آر ، نیب اور ایف آئی اے سب خاموش ہیں ٗعدلیہ نے بھی اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ یہ ان سب اداروں کی ذمہ داری تھی کہ نواز شریف سے جواب مانگتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرائے پر لئے گئے تین جہازوں کے فیتے کاٹ کر قوم کو بیوقوف بنا رہا ہے ٗایک سڑک کا کئی کئی بار افتتاح کیا جاتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشاتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب فیتے کاٹ کر بھی نہیں بچیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ تھکنے والے نہیں ٗ آرام قبر میں ہی کریں گے۔ نہوں نے کہا تین سال قبل پاکستان چھ ہزار ارب قرضوں کا مقروض تھا لیکن نواز شریف حکومت نے اقتدار میں آکر بائیس ہزار ارب کے مزید قرضے لیکر پاکستان کو اٹھائیس ہزار ارب کا مقروض کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ، ایف آئی اے اور نیب کو حکمرانوں نے کرپٹ کر دیا ہے اکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہاجارہاہے کہ پی ٹی آئی بندگلی میں داخل اورتنہاہوگئی ہے،حقیقت میں حکومت تحریک انصاف کی وجہ سے خو ف کاشکارہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسے میں لشکرکونہیں دیکھاجاتا،اصول دیکھے جاتے ہیں،حق وباطل کی جنگ میں صرف اﷲ پربھروسہ کیاجاتاہے،دشمن سے لڑنے کیلیے موسم کاانتظارنہیں کیاجاتا،اصولوں کی جنگ میں تعدادنہیں نظریہ دیکھاجاتاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ3سال میں مہنگائی بڑھی،روزگارکم ہوا،کیاگزشتہ3سال میں عوام کوروزگارملا؟چیچہ وطنی اورہڑپہ کے عوام کاسیاسی بخاردیکھنے آیاہوں،این اے162کے ضمنی الیکشن پرپورے ملک کی نظرہے،مصلحت کاراستہ چھوڑکے جراّت کاراستہ اختیارکیا،جنھوں نے پہلے یہاں کارخ نہیں کیا وہ بھی آج چیچہ وطنی پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آج کل چیچہ وطنی کے سرکٹ ہاوس آبادہوگئے ہیں