سابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر عبدالرحمن ملک کی ملاقات، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

پی پی مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہے ،ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے، آصف علی زرداری

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک نے لندن میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور پاناما لیکس کے باعث ملک میں پیدا شدہ صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے رحمان ملک نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے ملاقات میں بھارت کے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی اور کہا کہ پی پی ہمیشہ اپنے مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہے اور ان کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکمت عملی ملک کے مستقبل کو مد نظر رکھ کر بنائی جاتی ہے۔ آصف زرداری نے بطور صدر ملک کی امیج کو "فرینڈز آف پاکستان" کے ذریعے بہتر بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردی و بین الاقوامی تنہائی کو ختم کرنے کیلے بھرپور کوششیں کریں۔

متعلقہ عنوان :