Live Updates

عمران خان خود امریکہ سفر نہیں کر سکتے‘ اگر وہ جاتے بھی ہیں تو کس منہ سے امریکیوں سے بات کریں گے کیونکہ ان کا نام آف شور میں ظاہر ہوا ہے، امریکی عدالتوں نے عمران خان کو ان کے گناہ کبیرہ پر طلب کیا ہوا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:05

عمران خان خود امریکہ سفر نہیں کر سکتے‘ اگر وہ جاتے بھی ہیں تو کس منہ ..

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان خود امریکہ سفر نہیں کر سکتے‘ اگر وہ جاتے بھی ہیں تو کس منہ سے امریکیوں سے بات کریں گے کیونکہ ان کا نام آف شور میں ظاہر ہوا ہے۔ جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکی عدالتوں نے عمران خان کو ان کے گناہ کبیرہ پر طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ملک کی کیا خدمت کریں گے اور عام پاکستانی بھی عمران خان کی وجہ سے منفی‘ بے کردار اور مضحکہ خیز تصور کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے شرمناک عمل بیرونی دنیا خصوصاً امریکہ جیسے ملک میں قابل قبول نہیں۔ اس لئے عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ پاکستانی قوم کی نمائندگی کے لئے امریکہ نہ جائیں کیونکہ امریکی عدالتیں انہیں پیش ہونے کے لئے طلب کر لیں گی اور کہیں گی عمران خان حاضر ہو جاؤ‘ اس لئے عمران خان اللہ کا خوف کریں اور سچ بولیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں ہے تاہم عمران خان اور جہانگیر ترین سمیت ان کے ساتھیوں کے نام آف شور کمپنیوں میں آئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات