وزیراعظم محمد نواز شریف کا وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو ٹیلی فون

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری سے متعلق معلومات حاصل کیں

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:04

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو بتایا کہ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ سپیکر کی اجازت کے بغیر کسی رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے، اگر پولیس افسر قصور وار ہوا تو اسے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔