عمران فاروق قتل کیس کانتیجہ قانون کے بجائے سیاست کی بنیاد پر نکلے گا ٗبرطانوی صحافی

برطانوی حکومت مختلف وجوہات کی بنیاد پر ایم کیو ایم کو تحفظ دیتی رہی ٗ اوون بنیٹ جونز بانی ایم کیو ایم سے برطانوی دفترخارجہ اور ایم آئی سکس کے حکام متواتر ملاقاتیں کرتے رہے

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:57

عمران فاروق قتل کیس کانتیجہ قانون کے بجائے سیاست کی بنیاد پر نکلے گا ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) عمران فاروق کی چھٹی برسی پر کیس کی کوریج کرنے والے برطانوی صحافی اوون بینیٹ جونز نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کانتیجہ قانون کے بجائے سیاست کی بنیاد پر نکلے گامیڈیا رپورٹ کے مطابق اوون بنیٹ جونز نے لکھا کہ عمران فاروق قتل کیس کانتیجہ قانون کے بجائے سیاست کی بنیاد پر نکلے گا،برطانوی حکومت مختلف وجوہات کی بنیاد پر ایم کیو ایم کو تحفظ دیتی رہی۔

انہوں نے لکھا کہ بانی ایم کیو ایم لندن پہنچے تو برطانوی حکومت نے انہیں اپنا اثاثہ سمجھا ٗبانی ایم کیو ایم سے برطانوی دفترخارجہ اور ایم آئی سکس کے حکام متواتر ملاقاتیں کرتے رہے۔برطانوی صحافی کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن بانی ایم کیو ایم کے خلاف دھمکیاں دینے کی شکایات ٹالتا رہا،منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران ایم کیو ایم کے دو ارکان نے ’را‘ سے فنڈنگ لینے کا بیان دیا ٗرا‘ فنڈنگ کے معاملے پر بھارت نے سخت ردعمل دکھایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت نے برطانیہ پر واضح کیا کہ را‘ فنڈنگ کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت آنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا ٗنئی دہلی کا سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد برطانیہ نے بھارت کے تحفظ کا فیصلہ کیا ۔اوون بنیٹ جونز نے کہا کہ 22اگست کی تشدد پر اکسانے کی تقریر پر کارروائی ہوسکتی ہے اس کیس پر کارروائی سے بھارت سے تعلقات پر اثر نہیں پڑیگا۔