یورپی یونین کو سنگین حالات کا سامنا ہے ٗجرمن چانسلر

یورپ کے مسائل کے لیے ہمیں حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے ٗسلواکیہ میں گفتگو

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:51

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین کو چھوڑنے کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سلواکیہ میں منعقد اجلاس میں کہا ہے کہ یورپی یونین نازک دور سے گزر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لوگوں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لیے یورپی اتحاد کو دیکھانا ہوگا کہ وہ سکیورٹی ٗدفاعی اور معاشی معاملات میں بہتری لا سکتے ہیں۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپ کے مسائل کے لیے ہمیں حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے، ہمیں سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔انگیلا میرکل نے کہاکہ ایک اجلاس میں یورپ کے تمام مسائل کا حل نہیں نکالا جاسکتا ہے ٗ ہمیں دیکھانا ہوگا کہ ہم سکیورٹی، دہشتگردی کا مقابلہ اور دفاعی معاملات میں کیسے بہتری لا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :