امریکہ اور مخالف گروپوں کیلئے جاسوسی کا الزام، داعش نے 19 افراد ذبح کر ڈالے

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:50

امریکہ اور مخالف گروپوں کیلئے جاسوسی کا الزام، داعش نے 19 افراد ذبح ..

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش نے یرغمال بنائے گئے 19 شامی شہریوں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ قربانی کی جانوروں کی طرح الٹے لٹکا کر ذبح کردئیے ٗ قتل عام کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کردی تاکہ مخالفین کو خوف زدہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عید الاضحٰی کے پہلے روز شام میں داعشی جنگجوؤں نے قیدیوں کے سرخ لباس میں ملبوس 19 یرغمالیوں کو ایک عمارت میں پہنچایا جہاں انہیں قربانی کے جانوروں کی طرح الٹا لٹکایا گیا۔

بعد ازاں سفید کپڑوں میں ملبوس داعشی قصابوں نے ان انیس افراد کو ذبح کر ڈالا۔دہشت گردوں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ عید کے روز ذبح کیے گئے شامی امریکا اور ان کے مخالف گروپوں کے لیے جاسوسی کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :