جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالرزاق واسو کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری ،مطیع اﷲ آغاودیگرکے اعزازمیں مکہ مکرمہ میں عشائیہ

اس وقت امت مسلمہ کرب اورپریشانیوں سے گزررہی ہے ، یہ پوری امت کے لئے لمحہ فکریہ ہے اسلام دشمن عناصرامت مسلمہ کے خلاف متحدہوکربرسرپیکارہیں، آج حرمین شریفین کے خلاف بھی سازشیں ہورہی ہیں، مقررین کا تقریب سے خطاب

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:15

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالرزاق واسونے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری ،سیدمحمدفضل آغا،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،سینیٹرمولاناعطاء الرحمن،مولاناامیرزمان،جمعیت پنجاب کے امیرڈاکٹرعتیق الرحمن،مفتی اسعدمحمود،صاحبزادہ کمال الدین،سیدمطیع اﷲ آغاودیگرکے اعزازمیں مکہ مکرمہ میں پیرعبدالمنان مکی کے گھرپرعشائیہ دیااس موقع پرمولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،سیدمحمدفضل آغاودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت امت مسلمہ جس کرب اورپریشانیوں سے گزررہی ہے وہ پوری امت کے لئے لمحہ فکریہ ہے اسلام دشمن عناصرامت مسلمہ کے خلاف متحدہوکربرسرپیکارہیں آج حرمین شریفین کے خلاف بھی سازشیں ہورہی ہیں عراق،افغانستان،شام،فلسیطین،کشمیر،برماودیگرممالک میں مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کیاگیاہے شام میں لاکھوں مسلمان خواتین،بچوں اوربوڑھوں کوامریکہ اورروس نے وحشیانہ بمباری کے ذریعے شہیدکرکے ان کے جسم کی پرخچیاں اڑادی گئیں آبادی کوتباہ کرکے انسانیت کی تذلیل کی گئی لیکن اس پرپوری دنیاخاموش ہے لیکن اگرفرانس میں ایک دھماکہ ہوتاہے توساری دنیاکی چیخیں نکلتی ہیں کیاانسانوں کی عظمت میں فرق ہے کیامسلمان انسان نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک منصوبے کے تحت جمہوریت کے خلاف کچھ عناصرسرگرم ہوچکے ہیں جمہوریت کی بساط کولپیٹنے کے لئے احتساب کاواویلاکیاجارہاہے احتساب سب کا ہونا چاہیے لیکن احتساب کا طریقہ کار پارلیمنٹ میں طے ہو نا چا ہیے یہی بہترین فورم ہے اس فورم سے باہر مطالبے ہو سکتے ہیں فیصلے نہیں ہو سکتے ہیں ،حقیقی احتساب اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز اس وقت معیشت کی جنگ لڑ رہا ہے اس جنگ میں اغیار پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان اورخیبرپشتونخوامیں پے درپے دہشت گردی کے واقعات کی نئی لہر خطرے کا الارم ہے سی پیک منصوبے کے خلاف بھارت ،امریکہ اورافغانستان ملکرسازشوں میں مصروف ہیں ان حا لات میں اتحاد واتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کاصدسالہ عالمی اجتماع نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام میں اتحاد کی نوید ثابت ہو گا پورے ملک میں اجتماع کی تیاریوں کے لیئے رابطہ عوام مہم تیزی سے جاری ہے اضلاع اور ڈویژن سطح پر اجتماعات ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ کارکن مزید محنت کریں اور ہردروازے پر جائیں انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے لیئے کام کر نے والے ہی شفاعت رسولؐ کے حقدار بنیں گے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے ہر دور میں قر بانیا ں دی گئیں مدعیان نبوت کے خلاف جدو جہد کی گئی مسلمان آج بھی اس عقیدے کے تحفظ کے لیئے ہر قربانی دینے کے لیئے تیار ہیں۔