اسرائیل کے پاس دو سو جوہری ہتھیار ہیں، سابق امریکی وزیرخارجہ کولِن پاؤل کا انکشاف

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:11

اسرائیل کے پاس دو سو جوہری ہتھیار ہیں، سابق امریکی وزیرخارجہ کولِن ..

وا شنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) سابق امریکی وزیرخارجہ کولِن پاؤل کی افشا ہونے والی ایک ای میل کے مطابق اسرائیل کے پاس دو سو جوہری ہتھیار ہیں۔ اس سابق اعلیٰ امریکی عہدیدار کی متعدد لیک ای میلز انٹرنیٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔ان ای میلز کی تصدیق کولن پاؤل نے خود بھی کر دی ہے۔ کولن پاؤل کی اس ای میل میں ایران کے ساتھ اس وقت جاری جوہری مذاکرات تھے، جو صدر باراک اوباما کی دورِ حکومت میں مکمل ہوئے اور گزشتہ برس جولائی اس سلسلے میں تہران حکومت اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ طے پایا۔

اس ای میل میں پاؤل نے لکھا، ’’خیر ہے۔ ایرانی اگر ایک جوہری بم بنا بھی لیں، تو وہ اسے استعمال نہیں کر سکیں گے، کیوں کہ تہران کو معلوم ہے کہ اسرائیل کے پاس دو سو ہیں اور ہمارے پاس ہزاروں۔

(جاری ہے)

‘‘لوب لوگ نامی خارجہ پالیسی کے ایک بلاگ کی جانب سے ان ای میلز سے متعلق معلومات جاری کی گئی تھیں۔اسرائیل جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے NPT کا حصہ نہیں ہے اور اب تک جوہری ہتھیاروں سے متعلق تل ابیب حکومت نے کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یعنی تل ابیب حکومت نے اس سلسلے میں ہمیشہ ایک ابہام قائم رکھا ہے کہ آیا اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں یا نہیں۔یہ الگ بات ہے کہ کہ 1980ء کی دہائی سے لیک ہونے والی متعدد دستاویزات بہ شمول وسل بلوور موردیکائی وانونو یہ واضح کر چکے ہیں کہ اسرائیل کے جنوبی شہر ڈیمونا میں جاری اسرائیلی جوہری پروگرام کے ذریعے تل ابیب حکومت عسکری نوعیت کی حامل جوہری صلاحیت حاصل کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :