جو لین اسانج کی گرفتاری کے احکامات برقرار

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:09

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) سویڈن کی ایک اپیل کورٹ نے وِکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی گرفتاری کے احکامات برقرار رکھنے کا فیصلہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسانج جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت سویڈن میں مطلوب ہیں تاہم وہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔جمعہ کو غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق اپیل کورٹ کے فیصلے کا مطلب ہے کہ 45 سالہ اسانج کے وارنٹ گرفتاری برقرار رہیں گے۔ وہ سویڈن حوالگی سے بچنے کے لیے 2012ء سے لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :