سندھ کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو رہا کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 ستمبر 2016 20:49

سندھ کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو رہا کر دیا گیا

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 ستمبر2016ء) سندھ کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو مختلف مقدمات میں نامزد ہونے پر جمعہ کے روز ایس ایس پی ملیر راو انور کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خواجہ اظہار کی گرفتاری پر وزیراعلی سندھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

تاہم ایس ایس پی ملیر نے خواجہ اظہار کو رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اسی باعث انہیں وزیراعلی سندھ کی جانب سے معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب وزیراعلی سندھ کے احکامات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کو رہا کر دیا گیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن کو اس شرط پر رہا کیا گیا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :