ایپل آئی فون 7 میں ہیڈ فون جیک کی جگہ ایک پلاسٹک کا پرزہ لگانے پر صارفین حیرت کا شکار

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 ستمبر 2016 20:42

ایپل آئی فون 7 میں ہیڈ فون جیک کی جگہ ایک پلاسٹک کا پرزہ لگانے پر صارفین ..

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 ستمبر2016ء) ایپل آئی فون 7 میں ہیڈ فون جیک کی جگہ ایک پلاسٹک کا پرزہ لگانے پر صارفین حیرت کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایپ کمپنی کی جانب سے مشہور موبائل فون ایپل کا ساتواں ماڈل کچھ روز قبل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ ایپل کی جانب سے اس ماڈل میں ہیڈ فون جیک کو ختم کر دیا گیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب چند ٹیک ماہرین کی جانب سے اس حوالے سے کچھ تحقیق کی گئی ہے جس کے نتائج نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایپل کمپنی نے آئی فون 7 میں ہیڈ فون جیک کی جگہ ایک پلاسٹک کا پرزہ لگا دیا ہے۔ یہ پرزہ بظاہر فون کے باہر سے آنے والی آواز کو مائیک تک پہنچاتا ہے۔ صارفین کی جانب سے اس انکشاف پر کافی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اب تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایپل کمپنی نے آئی فون 7 میں ہیڈ فون مائیک ہٹا کر یہ پلاسٹک کا پرزہ کیوں نصب کیا ہے۔