خیبر ایجنسی ‘پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے آنے والی گاڑیوں کو پاکستان داخل ہو نے سے روک دیا گیا

افغان ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کیلئے پاسپورٹ ویزہ لازمی قرار دونوں ملکوں ٹرانسپورٹ یونینزکے صدور کے پاکستان سیکورٹی فورسز سے مذاکرات ، 30ستمبر تک وقت دیدیا گیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:31

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) خیبر ایجنسی پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے آنے والے گاڑیوں کو پاکستان داخل ہو نے سے روک دیا گیا ،افغان ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کیلئے پاسپورٹ ویزہ لازمی قرار دیا گیا ہے ،دونوں ملکوں ٹرانسپورٹ یونینزکے صدور کے پاکستان سیکورٹی فورسز سے مذاکرات کے بعد تیس ستمبر تک وقت دے دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے پاکستان آنے والے گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کے ساتھ سفری دستاویزت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان داخل ہونے سے روک دیا گیاتقریبا ایک گھنٹے بعد پاکستان طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اﷲ اور افغانستان ٹرانسپورٹ یونین کے صدر ہاشم نے پاکستان سیکورٹی فورسز سے مذکرات کرکے تیس ستمبر تک وقت دیا گیا تاکہ تیس ستمبر تک تمام افغان ٹرانسپورٹرز سفری دستاویزات کا بندوبست کر سکے ذرائع کے مطابق تیس ستمبر کے بعد کسی افغان ٹرانسپوٹرر کو پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی اس سلسلے میں طورخم ٹرنسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اﷲ نے بتایا کہ تیس ستمبر کا وقت دیا گیا ہے اور انشااﷲ اگلے ہفتے افغان ٹرانسپورٹ یونین اور پاکستان ٹرانسپورٹ یونین کے درمیان مذکرات ہونے گے اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ذرائع کے مطابق کہ سیکورٹی فورسز نے تیس ستمبر کا وقت نہیں دیا گیا ہے اور کسی کو بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ دوسرے طرف علاقے کے ٹرانسپورٹروں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ افغانستان جانے اور انے والے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ویزہ پالیسی میں نرمی کی جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آجائے ۔