آبادی موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ بڑا خطرہ ہے، سرکوزی

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:23

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) فرانسیسی صدارتی امیدوار نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑی آبادی آب و ہوا کی تبدیلی سے زیادہ بڑا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے انسانوں کی وجہ سے آب و ہوا کی تبدیلیوں کو غیر اہم بتاکر ایک چنگاری بھڑکا دی اب انہوں نے ایک اور بیان دے کر آگ پر تیل چھڑک دیا ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔