فرا نس، لیبر قوا نین کے خلاف پر تشدد احتجاج، 7افراد زخمی

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:21

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) فرانس میں حکومت کے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج ہنگامہ آرائی میں بدل گیا جس کے با عث 7 افراد زخمی ہو ئے اور 13 کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق جمعہ کو حکومتی اصلاحات سے ناخوش ہزاروں لوگ پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے،مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٗکیا اور سڑکوں پر آگ لگا دی۔پولیس سے جھڑپوں کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں سمیت ایک صحافی اور ایک شخص زخمی ہوا۔لیبر یونینز نے حکومتی اصلاحات کو ملازمین کے حقوق کے خلاف قرار دیا ہے اور کئی ماہ سے اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :