سمند ری طو فان چین کے صو بے فو جیان سے ٹکرا گیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:21

فو جیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) تائیوان میں تباہی مچانے والا سمندری طوفان میرانتی چین کے صوبے فوجیان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا جس کے با عث دس لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوموسلا دھار بارش، طوفانی ہواوٗں اور بارہ میٹر بلند لہروں کے ساتھ طوفان میرانتی نے فوجیان کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی جہاں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں جبکہ سائن بورڈز ہوا میں اڑ گئے اور متعدد علاقے زیر آب آگئے۔دریاوٗں میں پانی کا نشان خطرے کے لیول تک پہنچ گیا۔ سینکڑوں لوگوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لی ۔

متعلقہ عنوان :