تنزا نیہ سے ملنے والا ٹکرا لا پتی طیارے کا ہے، ملا ئیشیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:19

کوا لا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) ملائیشیا نے تصدیق کی ہے کہ تنزانیہ کے ساحلوں سے ملنے والا طیارے کے ملبے کا ٹکڑا لاپتا ہوائی جہاز MH370 کا ہے۔ یہ جہاز مارچ 2014 میں کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہو گیا تھا۔ جہاز پر 239 افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق ملائیشیا کے حکام نے جمعہ کو بتا یا کہ طیارے کے ملبے کا یہ بڑا ٹکڑا رواں برس جون میں تنزانیہ کے جزیرے پیمبا سے ملا تھا۔حکام کا کہنا ہیکہ اس ٹکڑے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ جہاز کی تباہی کی بنیادی وجہ کیا تھی۔ اس سے قبل جولائی 2015ء میں بحر ہند میں واقع فرانسیسی جزیرے ری یونین سے بھی اس گمشدہ طیارے کے ملبے کے ٹکرے ملے تھے۔

متعلقہ عنوان :