بر طا نیہ نے انقرہ میں اپنا سفا رتخا نہ بند کر دیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:19

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) برطانوی حکومت نے انقرہ میں اپنا سفارت خانہ سیکورٹی وجوہات پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے ، دوسری جانب ترک پولیس نے کارروائی کر کے برطانوی اور جرمن سفارتی مشن کے خلاف منصوبہ بندی کے شبہے میں4 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو سفارت خانہ بند رکھے جانے کا اعلان کیا گیا ، اس سے قبل برطانوی سفارت خانہ عید کے 3 روز بھی بند رکھا گیا تھا، اس کے ساتھ ترکی میں موجود برطانوی شہریوں کو شامی سرحد کے نزدیکی علاقوں اور دیار باقر میں 10 کلومیٹر تک سفر کرنے پر خصوصی ہدایت بھی کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ترک پولیس نے کارروائی کر کے برطانوی اور جرمن سفارتی مشن کے خلاف منصوبہ بندی کے شبہے میں 4 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :