شام اور اردن کی سر حد پر 75ہزار تا رکین امداد کے منتظر

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:19

اردن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق شام اور اردن کی سرحد پر 75 ہزار تارکین وطن انتہائی برے حالات میں امداد کے منتظر ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جمع کو جا ری ہو نے والی رپورٹ کے مطابق 75 ہزار تارکین وطن گزشتہ دو ماہ سے انتہائی بری حالت میں شام اور اردن کی سرحد پر پھنسے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس علاقے کی سیٹلائٹ ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تارکین وطن خوراک اور طبی سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

آخری بار ان تارکین وطن کو گزشتہ ماہ کے شروع میں خوراک دی گئی۔ یہاں انیس افراد مختلف بیماروں میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اردن نے جون میں ہونے والے کار بم دھماکے کے بعد اپنی دو سرحدیں سیل کردی تھیں۔ اردن میں اب تک چھ لاکھ پچاس ہزار شامی تارکین وطن رجسٹرڈ ہیں ، جبکہ یہاں کی حکومت کے مطابق یہ تعداد کئی زیادہ ہے، ، ایمسنٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے،،تارکین وطن کے مسائل جلد حل کرنے کی اپیل کی ہے۔تارکین خوراک اور طبی سہولیات سے محروم ، انیس افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جا چکے ہیں

متعلقہ عنوان :