طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء ) کنکورڈیا کالج‘ فین روڈ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ شیخ سردار محمد گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ گڑھی شاہو‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ سنگھ پورہ‘ لاہور‘گورنمنٹ مڈل سکول‘ بیگم پورہ‘ جی ٹی روڈ‘لاہور‘سعیدہ اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ وسن پورہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 424 تھی۔

متعلقہ عنوان :