ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ناصر سلیم پنجاب سیڈ کارپوریشن کی قیادت میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید اور سیکرٹری زراعت کیپٹن (ر) محمد محمود کی خصوصی ہدایت پر ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ناصر سلیم نے کی ۔ ڈینگی آگاہی واک میں ڈائریکٹران پنجاب سیڈ کارپوریشن خالد محمود شہزاد ، چوہدری منظور حسین ، شاہد قادر ، طارق محمود ، اسلم منصور، انجینئر قاضی غلام عباس ، محمد جاوید ، ناصر اعجاز احمد، حافظ انعام الحق ، رفعت جاوید ، شوکت بھٹی ، نصیر احمد ، راننا اظہر جمیل ، بابر خان اور دیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر لوگوں میں ڈینگی سے بچاؤ اور آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ناصر سلیم نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے صاف پانی جمع کرنے والے برتن کو ڈھانپ کر رکھا جائے ، دفاتر کے اندر ، اردگرد ، چھتوں، پودوں، گملوں ، پرانے برتنوں اور ٹائروں میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے ۔ دفتر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور مچھر مار سپرے کیا جائے تاکہ ڈینگی سے بچا جا سکے۔ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ناصر سلیم نے مزید کہا کہ ڈینگی واک کی مہم جاری رہے گی تاکہ لوگوں کو بھرپور آگاہی دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :