چیچہ وطنی،گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے آٹھ افراد میں دوخواتین کی حالت تشویشناک

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:09

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے 8افراد میں سے دوخواتین کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے گزشتہ شب محمد آباد وارڈ نمبر16کے رہائشی تاجر ملک شمشاد کے گھرگیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں خواتین بلقیس،ارم ،ثناء،نجمہ ،کنیز فاطمہ ،شبینہ ،ندیم اور نو عمر عبداﷲ شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں مقامی ہسپتال سے طبی امداد کے بعد ملتان ریفر کر دیا گیا تھا جن میں سے دو کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :