ستر روزہ کرفیو اور گرفتاریوں کے باوجود کشمیری آزادی کے ستر سالہ مطابے سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں‘ابولہاشم ربانی

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء )جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسؤل ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ ستر روزہ کرفیو اور گرفتاریوں کے باوجود کشمیری آزادی کے ستر سالہ مطابے سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، کشمیریوں نے تمام تر بھارتی پیشکشوں کو مسترد کر کے دنیا پر واضح کر دیا کہ آزادی سے کم کچھ نہیں چاہیے،اس عید قرباں پر جہاں ہم نے بکرے اور گائے کی قربانی کی تو کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کیں ،حکومت پاکستان بھی کشمیریوں پر بدترین مظالم پر صرف بیان بازی سے آگے بڑھ کر مسئلہ کشمیر پر اپنا عملی کردار پیش کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد ٹاؤن شپ میں کارکنان کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ابوالہاشم ربانی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے نعروں کی گونج دہلی میں سنائی دیے جانے کے بعد انڈیا نوشتہ دیوار پڑھ لے۔

(جاری ہے)

انڈین دہشت گرد فوج نے کشمیریوں کو نماز عید پڑھنے کی اجازت تک نہ دی۔ کشمیریوں کی آزادی تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ ابو الہاشم ربانی نے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کلمہ کی بنیاد پر ہے ۔ اس لحاظ سے کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ہم ہر محاذ پر کشمیریوں کی تحریک آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انڈیا یہ بات یاد رکھے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بعد امریکہ سے ہونے والے معاہدے اس کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔