پیر محل ڈسٹرکٹ ا یجوکیشن کا اپنا قانون

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 16 ستمبر 2016 18:58

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر۔2016ء ) ڈسٹرکٹ ا یجوکیشن آفیسر( سیکنڈری) ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پنجاب تعلیمی پالیسی کے برعکس اپنا قانون ناجائز احکامات نہ ماننے پر سکول ٹیچروں کو اپنے دفتر میں بلواکرذلیل کرنا شروع کردیا حکومت پنجاب کی ٹرانسفرپالیسی کو دریا برد کرکے اپنی من مانیاں شروع کردی تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد امین بھٹی نے گورنمنٹ پنجاب کی تبادلہ کی پالیسی کو ملیا میٹ کردیا ای ڈی او ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے جاری کردہ تمام تبادلہ جات کو اپنے زبانی حکم کے ذریعے عملدرآمد روکتے ہوئے اساتذہ کو اپنی تبادلہ کی جگہ پر حاضری لینے اور اپنے سابقہ سکولوں سے فراغت لیٹر جاری کرنے سے سختی سے روک دیا ضلع بھر کے تمام ہائی سکولز کے ہیڈماسٹر صاحبا ن کو زبانی احکامات اور موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے حکم شاہی جاری کیا کہ کسی بھی استاد کو ڈی ای او کی اجازت کے بغیر فراغت اور جائننگ نہیں کرسکتے مجبوری کے حالات میں حکومت پنجاب کی دی گئی رعایت کے تحت تبادلہ کروانے والے اساتذہ کو روزانہ کی بنیاد پر چکر لگالگاکر انہیں یہ کہتے ہوئے کہ تم کو جلدی کیا ہے دوتین ماہ تک انتظار کروجب میں چاہوں گا تبادلہ ہوگا جس سے اساتذہ کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاکر سرعام رشوت کے لیے راستے ہموارکرنے سمیت ای ڈی او ایجوکیشن اور ڈی سی او اور حکومت پنجاب کے تبادلہ کی پالیسی کو دریا برد کیا جارہا ہے اساتذہ سے سرعام مال وصول کرنے سمیت اساتذہ کو گھنٹوں دفتر میں انکوائر ی کے نام پر ذلیل رسو اکرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے گرلز سکولوں میں سرپرائز وزٹ کے نام پرتعیش کھانے اورگھنٹوں اساتذہ اور طلبہ کا وقت ضائع کیاجارہاہے علاوہ ازیں اساتذہ کے ساتھ نارواسلوک معمول ہے ضلع بھر کے 14لائزن آفیسرز کی میٹنگ میں انہیں نسوانی عادات کا حامل قراردیتے ہوئے سخت نازیبا الفاظ میں عزت نفس مجروح کی مگر اساتذہ انتقامی کاروائی کے پیش نظر احتجاج کرنے سے قاصر رہے کلرک حمید کے ذریعے اساتذہ کو تنگ کرنے اور بخشش وصول کی جاتی ہے متاثرین نے صوبائی وزیر تعلیم سے ڈی ای او ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے خلاف ضابطہ اخلاق کو پامال کرنے سمیت ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ای ڈی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیے گئے احکامات پر عملدرآمد کی بجائے زبانی احکامات کے ذریعے اختیارا ت کا ناجائز استعمال کرنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے موقف پر ای ڈی اوایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ترجمان نے کہا الزامات لگتے رہتے ہیں