ایس ایم منیر نے کرپشن کا خاتمہ کرکے ٹی ڈیپ کی کار کر د گی کوعوامی خدمات والی کارکر دگی میں تبدیل کر دیا ہے‘رحمان عزیز
ملکی معیشت کی رفتار بڑھانے اور مسائل کے حل کیلئے قومی تاجر رہنما ؤں کا تفصیلی بزنس پلان جلد از جلد وزیر خزانہ کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا
جمعہ 16 ستمبر 2016 18:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز نے ٹی ڈیپ کے سی ای او ایس ایم منیر کی کاروباری برادری کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایس ایم منیر نے کرپشن کا خاتمہ کرکے ٹی ڈیپ کی کار کر د گی کوعوامی خدمات والی کارکر دگی میں تبدیل کر دیا ہے جس کی مثال پہلی کبھی نہیں ملتی،ایسی بہتر تبد یلی کی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تعریف کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایس ایم منیر ایک ممتاز کاروباری شخصیت ہے جس کی شا ندار خدمات رہی ہیں،وہ بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں اور انہوں نے فوائد بھی حاصل نہیں کئے جبکہ انہوں نے ملک کی درآمد بڑھانے میں نما یا ں کرادار ادا کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہاکہ ایس اہم منیر ممتاز اور اعلی درجہ کے بزنس مین رہے ہیں اور انہوں نے ٹی ڈیپ میں کرپشن کا مکمل خا تمہ کر دیا ہے۔
رحمان عزیز نے کہا کہ ایس منیر نے ہر قسم کی ٹریڈ ایسو سی ایشنز کو بلا امتیاز پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کی و جہ سے مسا ئل کے حل کیلئے تفصیلی میٹنگ بھی منعقد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن قر یب ہیں ،اس لئے کچھ مفا د پر ست عنا صر نے معزز لو گو ں کے خلا ف امیج خراب کر نے کی مہم شروع کی ہے جو مجمو عی طورپر بظا ہر بزنس کمیو نٹی کی نما ئند گی نہیں کر تے۔ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی، ایس ایم منیر جیسی شخصیات پر فخرکر تی ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملکی معیشت کی رفتار بڑھانے اور مسائل کے حل کیلئے قومی تاجر رہنما ایک تفصیلی بزنس پلان بنائے گئے جو جلد از جلد وزیر خزانہ کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس میں گوادر اورسی پیک کی ترقی اور اس میں پاکستان کے نجی شعبہ کی بھر پور شرکت کیلئے سہولت مراکز قائم کئے جائے گئے۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل پوری طرح سے حل نہیں ہوئے ہین جس میں سرمایہ کاروں کے تحفظات ہیں جنہیں فوری دور کیا جائے۔یوبی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم اور دیگر ممبران معیشت کی بحالی کیلئے تفصیلی پلان پر کام کر رہے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.