اتحاد ایئر کیلئے نیوزی لینڈ انڈسٹری ایوارڈ میں بہترین انٹر نیشنل ایئر لائن ‘آف لائن کا اعزاز

جمعہ 16 ستمبر 2016 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء )اتحاد ایئر ویز نے 10ستمبر کو نیوزی لینڈٖ کے شہر آکلینڈ میں منعقد ہونے والے 2016ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ نیشنل ٹریول انڈسٹری ایوارڈ میں ’’بہترین بین الاقوامی ایئر لائن-آف لائن کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹریول انڈسٹری کی جانب سے اتحاد ایئر کو یہ اعزاز ایئر لائن کی بہترین پراڈکٹ اور خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

اس موقع پر اتحاد ایئر کے جنرل منیجر برائے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ Sarah Built, نے اتحاد ایئر کی جانب سے یہ اعزاز وصول کیا،ان کا کہنا تھا کہ ہم اس اعزاز کیلئے اپنے انتخاب پر نیوزی لینڈ ٹریول انڈسٹری کے مشکور ہیں اور یہ اعزاز ہماری پراڈکٹ اور خدمات پر اطمینان کو ظاہر کرتا ہے،انہوں نے اتحاد ایئر کی مارکیٹ بنانے پر Walshe Group, اور نیوزی لینڈ میں اتحاد ایئر کے جنرل سیلز ایجنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی بھی تعریف کی،انہوں نے اتحاد ایئر کی ایکویٹی پارٹنر ایئر لائن ورجن آسٹریلیا اور اور کوڈ شیئر پارٹنر ایئر نیوزی لینڈ کے تعاون کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں آف لائن کیریئر کی حیثیت سے ہم مکمل طور پر اپنے پارٹنرز پر انحصار کرتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے پارٹنرز نے اتحاد ایئر کو نیوزی لینڈ کی مارکیٹ میں بہترین انداز سے متعارف کرایا ہے ۔اتحاد ایئر کا ورجن آسٹریلیا اور ایئر نیوزی لینڈ کے ساتھ آکلینڈ،کرائسٹ چرچ،کوئنز ٹاؤن اور ویلنگٹن سے آسٹریلیا کے گیٹ ویز برسبین،سڈنی،میلبورن اور پرتھ کیلئے کوڈ شیئر ہے،نیوزی لینڈ ٹریول اینڈسٹری کے تحت یہ ایواراڈز گزشتہ تین برس سے منعقد ہورہے ہیں جبکہ اتحاد ایئر نے اس کٹیگری میں پہلی بار یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔