سکیور ٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اگست کے مہینے میں 613کمپنیاں رجسٹر ڈکیں

جمعہ 16 ستمبر 2016 18:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اگست کے مہینے میں 613کمپنیاں رجسٹر ڈکیں۔رجسٹریشن کی یہ شرح گزشتہ سال کے اسی مہینے سے 51فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں نوے فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ ،چھ فیصد سنگل ممبرجبکہ باقی چار فیصد میں پبلک ان لسٹڈ غیر منافع بخش ایسوسی ایشن ٹریڈ آرگنائزیشن اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ گزشتہ ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد88ہے۔

متعلقہ عنوان :