پاراچنار، ملانہ میں دوستوں کے درمیان فائرنگ،2افراد جاں بحق 2 زخمی ،پانچواں دوست لاپتہ ،تلاش جاری

جمعہ 16 ستمبر 2016 18:48

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) نواحی گاؤں ملانہ میں دوستوں کے درمیان فائرنگ،2افراد جاں بحق 2 زخمی جبکہ پانچواں دوست لاپتہ ،تلاش جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنارکے نواحی گاؤں ملانہ میں مبینہ طور پر پانچ دوستوں نے کچھ عرصہ کوہِ سفید کے دامن میں خزانے کی تلاش شروع کی تھی جس کا علاقے کے متعدد آفراد کو بھی معلوم تھا جبکہ اس جگہ کا نام بھی خزانے غنڈے( خزانے کا ٹیلہ) کہا جاتا ہے کل رات ان دوستوں کے درمیان اسی مقام پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں 2دوست عنایت اور کمال موقع پر جان بحق اور سجاد اور نصرت کو زخمی حالت میں ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر ان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دونوں کو پشاور منتقل کردیا گیا جبکہ پانچواں ساتھی جسکا نام ضمیر بتایا جاتا ہے واقعہ کے بعد سے لاپتہ ہے پولیٹیکل محرر سید جوہر حسین کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملزم ضمیر کی تلاش بھی جاری ہے اوران کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :