حکومت پاکستان کشمیر کے معاملے میں ٹھوس پالیسی اختیار کرے ‘سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 16 ستمبر 2016 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر کے معاملے میں ٹھوس پالیسی اختیار کرے اور اقوام متحدہ میں بھروپور کردار ادا کر کے کشمیر میں قتل عام بند کروائے اور عالمی برادری کو بھارت کی بربریت روکنے کے لئے اپنے موقف سے آگاہ کرے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے اور معصوم کشمیروں پر گولیوں کی بو چھاڑ کررہی ہے کھولے عام بیلٹ گن کا استعمال کیا جارہا ہے ۔

مودی سرکار میں اقلیتوں کے ساتھ نا انصافیوں کی سینکڑوں واقعات سامنے آچکے ہیں ۔ایسے حالات میں عالمی برادری کو چاہیے کے مسئلہ کشمیر کے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کے سامنے منفی انداز میں پیش کر رہا ہے۔ کشمیریوں کی جدو جہد کو دہشت گردی کہنے کا وقت گزر گیا، حق خود ارادیت ان کا بنیادی حق ہے جس سے ا نہیں رروکا نہیں جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :