میونسپل کمشنراشفاق احمد ملاح نے ڈمپنگ پوائنٹ پر آلائیش اٹھانے اور ان کو تلف کرنے کے کاموں کامعائنہ کیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد کی ہدایت پر میونسپل کمشنراشفاق احمد ملاح نے ڈمپنگ پوائنٹ پر آلائیش اٹھانے اور ان کو تلف کرنے کے کاموں کا معائینہ کیا اس موقع پر انہوں نے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران جس تندہی سے اپنے فرائض ادا کیئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں آلائیش اٹھانے کے بعد کچرہ وملبہ اٹھانے کے کاموں پر توجہ مرکوز کی جائے محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کے خاتمہ کی کوشش کریں بلدیہ غربی کے تمام افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں اور تمام شعبہ جات اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کریں قبل ازیں انہوں نے بلدیہ غربی کے چاروں زون میں جاری آلائیش اٹھانے اور ڈمپنگ پوائنٹس کی صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ کیا بلدیہ غربی کی تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں اورعوامی شکایات کے حل کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کیئے جارہے ہیں جن علاقوں میں صفائی ستھرائی کی شکایات موصول ہورہی ہیں ان پر توجہ مرکوز کی گئی ہے شکایات کا ازالہ کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کرکے متعلقہ اداروں کی روانہ کی جارہی ہے جبکہ متعلقہ محکموں کو ہر گلی محلہ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے اور متعلقہ یونین کونسلوں کے نومنتخب نمائندوں سے روابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہر یونین کونسل میں موجود چیرمین ،وائس چیرمین اور کونسلرز کی جانب سے موصولہ شکایات اور ان کے حل پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت کے مطابق صفائی ستھرائی کے عمل میں استعمال ہونے والی ہلکی و بھاری گاریوں اور مشینری کی مرمت و دیکھ بھال کی رفتارتیز کیا جارہا ہے تاکہ صفائی ستھرائی کے عمل کو مذید تیز کیا جاسکے اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ہمراہ متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔